ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرثانی کا عمل کل سے شروع کیا جائے گا، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے نظرثانی کا عمل کل سے شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر قائم کی جانے والی 4 مفاہمتی کمیٹیوں کیجانب سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر نظرِثانی کے عمل کا آغاز میں کل سےکروں گاجو 26 اپریل تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونیوالی ٹکٹوں پر بعض رہنماؤں کی جانب سے اعتراض سامنے آیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے کچھ کارکنوں نے زمان پارک کے باہر احتجاج بھی کیا تھا ۔
Load/Hide Comments