ملک میں مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرائی جارہی ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کچھ مشرقی پاکستان میں کیا گیا وہی سب پھر سے دہرایا جارہا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کاکہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کےساتھ جس قسم کا سلوک روا رکھاجارہاہےاسکی سیدھی سی وجہ یہ ہےکہ وہ پارٹی کی نظریاتی شخصیات میں سے ایک اور ہمارےکارکنوں میں ہردلعزیز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ان احمقانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، اس احساس تک سےمحروم ہیں کہ ان ہتھکنڈوں سےوہ اپنے لئےذلّت کاسامان کرنےاور ملّت و ریاست کےمابین فاصلےبڑھانےکےعلاوہ کچھ نہیں کررہے۔جو کچھ مشرقی پاکستان میں کیا گیا وہی سب پھر سے دہرایا جارہا ہے،حالانکہ جس بیباکی و استقامت سے علی امین نے ان مصائب و مشکلات کا سامنا کیا ہے اس سےہماری نگاہوں میں ان کی قدر و منزلت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
Load/Hide Comments