سوڈان میں خانہ جنگی جاری، ہلاکتوں کی تعداد400 سے تجاوز کرگئی
سوڈان میں خانہ جنگی تاحال جاری ہے اور اس دوران ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی ہے۔
واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان ہفتے کو شروع ہونے والی لڑائی آرمی چیف عبدالفتح البرہان اور ان کے نائب محمد ہمدان دیگلو کے مابین حکومت کی لڑائی ہے۔محمد ہمدان دیگلو سوڈان کی طاقتور پیراملٹری ریپڈ فورسز (آر ایس ایف) کے کمانڈر ہیں۔
خرطوم میں جاری اس بدترین لڑائی پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور فریقین سے لڑائی ترک کرکے مذاکرات کے ذریعے معاملہ طے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت سوڈان میں 1500 پاکستانی مقیم ہیں جن کی سلامتی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں، سوڈان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
Load/Hide Comments