معروف پاکستانی صحافی انجم ہیرلڈ گِل امریکہ میں انتقال کر گئے

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک انتہائی اہم صحافی انجم ہیرالڈ گل پھیپھڑوں کے کینسر نامی بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 59 برس تھی۔ انہوں نے لاہور، پاکستان میں اخبارات کے لیے کام کرنا شروع کیا جب وہ نوجوان تھے اور ایک معروف صحافی بن گئے۔ انہوں نے ‘دی نیوز’ اور ‘ڈیلی ٹائمز’ سمیت کئی اخبارات کے لیے کام کیا۔ لاہور میں صحافیوں کے ایک کلب میں بھی وہ بہت شامل تھے۔

کئی سال پہلے وہ لاہور سے امریکی ریاست میری لینڈ میں منتقل ہو گئے تھے. جہاں قیام کے دوران انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں کئی برس تک وائس آف امریکہ  کے لیے بھی کام کیا.

وائس آف امریکہ کے لیے کام کرنے والے سابق صحافی مبشر زیدی کے مطابق “سینئر صحافی انجم ہیرلڈ گِل کو چند ہفتے قبل ریگولر چیک اپ کے دوران پھیپھڑوں کے تیسرے درجے کے کینسر کا انکشاف ہوا تھا. جس کے بعد سے وہ مسلسل کئی ماہ سے امریکی ریاست میری لینڈ کے ہولی کراس ہسپتال، سلور سپرنگ میں زیر علاج تھے. جہاں کئی روز سنگین حالت میں رہنے کے بعد گزشتہ شام وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے.” 

انجم ہیرلڈ گِل کی تدفین امریکی ریاست میری لینڈ میں ہی کی جائے گی. واشنگٹن، نیویارک، پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے انجم ہیرلڈ  گِل کے صحافی دوستوں اور ساتھیوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں