ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے یہ پروپیگنڈا ہے، راناثناءاللہ
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن سے بھاگ رہی ہے بلکہ تحریک انصاف انتخابات کے لئےمذاکرات سے دوڑ گئی ہے۔
یہ بات انہوں نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے یہ محض پروپیگنڈا ہے، پی ٹی آئی انتخابات کے لئےمذاکرات سے دوڑ گئی ہے کیونکہ سابق اسپیکر نے ہم سے رابطہ کیا مگر اسےمینڈیٹ نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے گزشتہ چار سال میں سوائے تقریریں کرنے کے کچھ نہیں کیا، جومخالفین کےساتھ بیٹھ کربات نہ کرسکےوہ فائدہ مندنہیں ہوسکتا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ بڑاعہدہ رکھنے والے شخص سے رشتہ داری ہو تو گفتگو میں احتیاط کرنا پڑتی ہے، اگر میں بات کروں گا تو وہ لیک ہوگی اگر بات نہیں کروں گا تو کیسے لیک ہوگی؟ سوشل میڈیا اب ان کی عزت پر ہاتھ ڈال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال1971کےالیکشن کی وجہ سے یہ ملک دولخت ہوا، اور آج ملک اس وقت ہیجانی کیفیت کا شکار ہے۔ یہ کیس بھی ملک کیلئے تباہی کا باعث بن سکتا ہے، سال1977کے متنازع الیکشن سے دہشت گردی نے جنم لیا۔