دبئی میں مصنوعی جزیرے پر  خالی پلاٹ کی فروخت نے ریکارڈ قائم کردیا

 دبئی کے ایک انسانی ساختہ جزیرے پر  ایک پلاٹ   19 اپریل کو 125 ملین درہم ( 34 ملین ڈالر) میں فروخت ہوئی ہے جس نے ایک ایسی مارکیٹ میں ریکارڈ قائم کیا جو غیر ملکی دولت کی آمد سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ساڑھے 24 ہزار مربع فٹ  کا یہ خالی پلاٹ  جمیرہ بے جزیرے پر ہے، جو سمندری گھوڑے کی شکل کا زمین کا ٹکڑا ہے، یہ  دبئی کی سرزمین سے پل کے ذریعے قابل رسائی ہے۔ یہاں پانچ ہزار درہم فی مربع فٹ پر جگہ فروخت ہورہی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ جس خریدار نے 34 ملین ڈالر میں یہ پلاٹ خریدا ہے وہ غیر ملکی ہے اور اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ، یہ شخص یہاں ایک لگژری گھر کی تعمیر کرنا چاہتا ہے تاکہ چھٹیوں میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ یہاں رہ سکے۔

دبئی میں نائٹ فرینک کے پرائم ریذیڈنشل کے سربراہ اینڈریو کمنگز  کہتے ہیں کہ خریدار نے ریت کے 125 ملین درہم بھرے ہیں، اس سے پہلے بنے بنائے گھر، ولاز اور پینٹ ہاؤسز انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوئے ہیں لیکن  اس طرح کے خالی پلاٹ کی اتنے مہنگے داموں فروخت ایک نیا ریکارڈ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں