عید منانے کیلئے جانے والوں کے گھروں کا صفایا
عیدالفطر پر آبائی علاقوں کو جانے والوں کے گھروں پر چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، نامعلوم افراد گھروں سے قیمتی سامان اور زیورات لے کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد میں چوروں نے 15 تولے سونا، قیمتی گھڑیاں لوٹ کر گھر کا صفایا کردیا جبکہ اڈیالہ روڈ پر چور گھر کے تالے توڑ کر سونا اور نقدی لے اڑے۔
منگٹال چوک میں چاند رات پر دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، فوٹیج میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ورکشاپ میں ڈکیتی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے جبکہ نیوچاکرہ روڈ پر چورعید کے دن گھر سے10تولے زیورات ،نقدی لے اڑے،
اس کے علاوہ اسلام آباد کی پوش سوسائٹی میں چور نے تالے توڑ کر گھر کا صفایا کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو چوری اور گھر سے فرار ہوتے دیکھا گیا۔