سپریم کورٹ کے حکم سے پارلیمنٹ کی توہین ہوئی ، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم سے پارلیمنٹ کی توہین ہوئی ہے اس معاملے کو پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے استحقاق میں اٹھایا جائے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کس طرح کہہ سکتی ہے کہ منی بجٹ کو پارلیمنٹ میں نہ لے کر جایا جائے، عدالت کیسے کہہ سکتی ہے کہ اقلیت کا فیصلہ قبول کیا جائے ؟، ہم نے کبھی آئین کی خلاف ورزی کرنے کا سوچا بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے بہت برداشت کرلیا ہے،اب ہم پر فرض ہوگیا ہے کہ لکیر کھینچ دیں کہ ادارے وزیر اعظم کو عزت سے پکاریں گے، کسی جج کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں اکثریت سے متعلق بات کرے، ہمیں اپنے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد ہے، پارلیمان کا حکم نہ مان کر توہین پارلیمنٹ کی گئی، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں آئین کی خلاف ورزی کرنے کا حکم دے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس آئین میں ترمیم کا اختیار نہیں ہے ، یہ کام پارلیمنٹ کا ہےلہٰذا ہمیں ہی کرنے دیا جائے ۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں