بنوں میں باپ نے چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

 بنوں کے علاقے تھانہ ڈومیل کی حدود سے پانچ لاشیں برآمد ہوئیں، مبینہ طور پر ایک شخص نے چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جائے وقوع سے پستول اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے جبکہ مقتول کی شناخت کلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

بھائی نے بتایا کہ کلم اللہ کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ٹائر پنکچر کی دکان چلاتا تھا اور ذہنی طور پر بہت پریشان تھا۔

ڈی پی او ضیا الدین احمد کا کہنا ہے کہ کلیم اللہ نے پہلے بچوں کو قتل کیا پھر خود کو گولی مار لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ 302 کے تحت بچوں ک یماں کی مدعیت میں شوہر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں خاتون نے موقف اپنایا کہ کلیم اللہ کا دماغی توازن درست نہیں تھا وہ دوائی لے رہا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں