چیئرمین سینیٹ نے شہباز شریف کا اہم پیغام شاہ محمود قریشی کو پہنچا دیا
حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف میں مذاکرات کے حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ کیا ہے۔
حکومتی اراکین کی جانب سے صادق سنجرانی کو بتایا گیا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن کے پانچ، پانچ اراکین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، جو افراد پارلیمنٹ میں موجود ہیں ان کی بجائےکمیٹیوں کے ذریعے مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔
حکومت کی تجویز پر چیئرمین سینیٹ نے شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا اور شہباز شریف کا پیغام دیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، مذاکرات سے متعلق گفتگو کمیٹی ہی کرسکتی ہے۔
واضح رہےعمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔
Load/Hide Comments