عوامی نیشنل پارٹی نے جنرل (ر) فیض کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

عوامی نیشنل پارٹی نے عمران خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد شدت پسندوں کی آبادکاری میں عمران خان نے سہولت کاری کی، فیض حمید کی معاونت سے دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کی گئی، عمران خان نے دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کرنے کا اعتراف میڈیا پر کئی بار کیا، عمران خان سمیت تمام ذمہ داران کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ملک میں دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔

ایمل ولی خان نے درخواست میں کے پی حکومت، سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فریق بنایا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں