دنیا کے سب سے پرانے اخبار کا اشاعت بند کرنے کا اعلان
آسٹریا سے شائع ہونے والے دنیا کے سب سے پرانے اخبار نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
تین صدیوں سے شائع ہونے والے اخبار نے جمعرات کے ایڈیشن میں باضابطہ طور پر اشاعت بند کرنے کا اعلان کیا۔
آسٹریا کے اخبار ’ووینر ٹسایٹنگ‘ نے 1703 میں سرکاری سرپرستی میں اشاعت شروع کی تھی، ایڈیشن کے سرورق پر سال اشاعت 1703 اور سال اختتام 2023 چھاپا گیا۔
اخبار بند کرنے کا فیصلہ آسٹریا کی پارلیمنٹ میں سرکاری اخبارات بند کرنے کا بل پیش ہونے کی مناسبت سے کیا گیا ہے، بل میں سرکاری اخبارات کو ڈیجیٹل کرکے نئے صحافیوں کیلئے تربیت گاہ میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
بل کی منظوری تک دنیا کا سب سے قدیم اخبار 30 جون تک کاغذی شکل میں شائع ہوتا رہے گا۔
Load/Hide Comments