امارات کے بڑے موبائل نیٹ ورکس نے اپنے نام تبدیل کرلیے

 اپنے سمارٹ فون کی سکرین کے اوپری بائیں کونے کو دیکھیں  تو  آپ کو شاید کچھ نیا نظر آئے گا کیونکہ  متحدہ عرب امارات میں بڑے موبائل نیٹ ورکس نے جمعہ کو ملک کے لیے ایک اور تاریخی خلائی مہم جوئی کے لیے اپنے نام تبدیل کیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی، جو اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر طویل فاصلے کے مشن پر ہیں، تاریخ کی پہلی عرب خلائی چہل قدمی کے لیے مدار میں چلنے والی تجربہ گاہ سے باہر نکلے ہیں۔ اس ناقابل یقین سنگ میل کی وجہ سے  موبائل نیٹ ورکس  ‘du’ اور ‘etisalat’ دونوں نے اپنے ڈسپلے ناموں میں  ‘Spacewalk’ کا اضافہ  کر دیا ہے۔ سبسکرائبرز اب اوپری بائیں کونے پر ایک حرکت پذیر متن دیکھ رہے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں