شوہر سے خراب تعلقات کی خبروں پر کرسٹیانو رونالڈو کی بیوی کا بیان سامنے آگیا

کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جو کہ اپنے فیشن کے حوالے سے بہت مشہور ہیں، نے کہا کہ ان کی اور رونالڈو کی لڑائی سے متعلق افواہیں درست نہیں ہیں۔ وہ عام طور پر اس چیز کے بارے میں بات نہیں کرتی ہے، لیکن اس نے آسمان میں ستاروں کی تصویر اور ایک گانے کے کچھ الفاظ پوسٹ کیے کہ کچھ لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور ان پر یقین کرنا عقلمندی نہیں ہے۔

حال ہی میں ہسپانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگزکے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں، فٹبال اپنی گرل فرینڈ سے ناراض ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رونالڈو روڈریگز سے ‘تنگ ہو گئے ہیں’ اور یہ جوڑا علیحدگی کے قریب ہے۔اس سے قبل مبینہ طور پر طیارے میں سوار ہونے سے قبل رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کے درمیان زبردست بحث ہوئی تھی جبکہ اس سفر کے دوران دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں