حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات کی قیمت میں 14 سے 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی خریداری، روز ویلٹ ہوٹل اور ادویات کی قیمتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اجلاس کے دوران کمیٹی نے جان بچانے والی ادویات 14 فیصد جبکہ عام دوائیں 20 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک دوبارہ کھولنے کے لیے وزارت ایوی ایشن کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے 1.145 ملین ڈالر کے دستیاب فنڈز کو روزویلٹ ہوٹل دوبارہ کھولنے کے لیے استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں