مکیش امبانی نے اپنے وفا دار ملازم کو 5200 کروڑ روپے کی پراپرٹی گفٹ کردی

یہ عمارت  طلاتی اینڈ پارٹنرز ایل ایل پی نے ڈیزائن کی ہے اور اس کا کچھ فرنیچر اٹلی سے منگوایا گیا ہے۔  مکیش امبانی نے منوج مودی کو جو جائیداد تحفے میں دی ہے اس کا نام ورنداون ہے۔ نیپین سی روڈ کے علاقے میں جائیدادوں کی قیمت ₹45,100 سے ₹70,600 فی مربع فٹ ہے اور منوج مودی کی اس اہم جگہ پر نئی جائیداد کی قیمت 1500 کروڑ ہے۔ یہ عمارت 1.7 لاکھ مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے، جس کی ہر منزل 8000 مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہے۔ اس عمارت میں پارکنگ 7 منزلوں تک پھیلی ہوئی  ہے۔ بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز میں اپنے ایک انتہائی قابل اعتماد ملازم کو 1500 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 5208 کروڑ روپے پاکستانی)   مالیت کی ایک کثیر المنزلہ عمارت تحفے میں دی ہے۔ مکیش امبانی کے دیرینہ ملازم منوج مودی کو اکثر  ان  کا دایاں ہاتھ کہا جاتا ہے۔

منوج مودی ریلائنس انڈسٹریز میں اربوں  ڈالر کے سودے حاصل کرنے میں اپنے اہم کردار کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ارب پتی مکیش امبانی نے ان کی خدمات کے عوض انہیں  22 منزلہ عمارت تحفے میں دی ہے ،  یہ عمارت ممبئی کے نیپین سی روڈ علاقے میں واقع ہے۔ ویب سائٹ Magicbricks.com کے مطابق 22 منزلہ جائیداد چند ماہ قبل منوج مودی کو دی گئی تھی۔

منوج مودی اس وقت ریلائنس ریٹیل اور ریلائنس جیو میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ Magicbricks.com کے مطابق منوج مودی ریلائنس کے بڑے پیمانے پر پروجیکٹس کے بھی مالک ہیں جن ہزیرہ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس، جام نگر ریفائنری، پہلا ٹیلی کام کاروبار، ریلائنس ریٹیل اور 4G رول آؤٹ شامل ہیں۔ 

جنوبی ممبئی میں واقع، نیپین سی روڈ مالابار ہل سے متصل ایک پوش علاقہ ہے۔ اپنے سرسبز ماحول، اعلیٰ درجے کی سہولیات اور مضبوط سماجی انفراسٹرکچر کے لیے جانا جاتا ہے، یہ علاقہ عالمی معیار کی سہولیات کا حامل ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ جگہ تین اطراف سے سمندر سے گھری ہوئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں