سوڈان: 4 مئی سے سات روز کیلئے جنگ بندی پراتفاق

سوڈان کے آرمی چیف اورآر ایس ایف کے کمانڈرکا 4 مئی سے سات روزہ جنگ بندی پراتفاق ہوگیا ہے۔

سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان اور پیراملٹری سریع الحرکت فورسز(آر ایس ایف) کے کمانڈرجنرل محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی نے 4 مئی سے سات روزہ جنگ بندی پراصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔

نوبی سوڈان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سوڈان کے دونوں متحارب کمانڈروں میں جنگ بندی پراتفاق رائے کی اطلاع دی ہے، بیان کے مطابق جنوبی سوڈان کے صدرسلفاکیر نے فریقین میں طویل جنگ بندی اورامن مذاکرات کے لیے نمائندوں کو نامزد کرنے کی اہمیت پر زوردیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سوڈان کےدونوں فریقوں نے مزید بات چیت کے لیے اپنے نمائندے نامزد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں