ڈالر کی انٹربینک قیمت میں معمولی اضافہ
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 8 پیسے کے معمولی اضافہ سے 283.84 روپے کی سطح سے بڑھ کر 283.92 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 290 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت ایک روپے اضافے سے 317 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 1.50 روپے کمی سے 359.50 روپے کی سطح پر آ گئی۔
Load/Hide Comments