گورنر سندھ اور نیویارک کے ڈپٹی اسپیکر کی ملاقات

نیویارک میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی  ملاقات۔

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کی جانب سے سندھ اور نیویارک کے درمیان ’’سسٹر اسٹیٹ‘‘ تعلق کے قیام کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے کہا کہ امریکا کے کسی بھی ملک سے مضبوط تعلقات اور سمجھوتوں کیلئے بہترین راستہ ’سسٹر اسٹیٹ‘ اور ’سسٹر سٹیز‘ کا تعلق قائم کرنا ہے، گورنر سندھ اس بات پرزوردیں کہ منتخب اراکین ایک دوسرے سے ملیں اور وفود کا تبادلہ بڑھائیں کیونکہ یہ ہمیں ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پاکستانیوں کی قابل ذکر تعداد آباد ہے، انہیں ایسا تعلق قائم کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ اسے کام میں لاتے ہوئے ریاستی اسمبلی میں سندھ کیلئے قرارداد پیش کریں گے، ’نیویارک، سندھ سسٹر اسٹیٹ‘ کا درجہ دلوانے کی کوشش ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

ا

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں