پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کو خبردار کردیا

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے ملازمین کو خبردار کردیا، جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں لازمی سروس ایکٹ لاگو کردیا گیا ہے، سی ای او پی آئی اے کے دستخط سے احکامات جاری کردئیے گئے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر قومی ائیرلائن کے آپریشن میں خلل ڈالا گیا، ملازمین پر فرائض کی انجام دہی کیلئے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت ایکٹ کے تحت جرم کے طور پر لیا جائے گا۔

حکمنامہ کے مطابق کوئی بھی ملازم حکم عدولی پر اپنے خلاف تادیبی کارروائی کا ذمہ دار ہوگا، تمام شعبوں کے سربراہان ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں