2023 کا پہلا چاند گرہن 5 مئی کو ہوگا

رواں سال 2023 کا پہلا چاند گرہن 5 مئی کو ہوگا جو پاکستان سمیت ایشیا، یورپ اور عرب کے کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔

چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 5 مئی جمعے کو رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا اور رات کے 10 بجکر 22 منٹ پر عروج کو پہنچے گا جبکہ اختتام 6 مئی بروز ہفتہ رات 12 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔

مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 17 منٹ ہوگا جو پاکستان کے ساتھ ساتھ سمیت یورپ، ایران، عراق، متحدہ عرب امارات، روس اور چین سمیت متعدد ایشائی ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں