وقت سے پہلے اسمبلیاں کسی صورت نہیں توڑی جائیں گی، رانا ثنااللہ

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کسی کی فرمائش پر وقت سے پہلے اسمبلیاں نہیں توڑی جائیں گی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات  کے دوران تحریک انصاف نے ایک ہی دن انتخابات کے ہمارے آئینی موقف کو تسلیم کیا ہے لیکن ابھی تک غیر آئینی طریقے سے اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ نجی محفلوں میں اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں لیکن عمران خان کے سامنے کہنے سے ڈرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں