عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 2.76 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ 

 2.76 ڈالر  اضافے کے بعد  امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت  71.34 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ دوسری طرف برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 2.91 ڈالر اضافے کے بعد75.41 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات کے سبب ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں