عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی 

حال ہی میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں قدرے کمی آئی ہے۔

گزشتہ روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 1.07 ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ 22 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روسی حکومت نے پاکستان کو ملاوٹ شدہ خام تیل کی پیشکش کر دی۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  کی قیمت 94 سینٹس کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جو کہ 27 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجوہات عالمی سطح پر کسادبازاری کے خدشات ہیں،رپورٹس کے مطابق امریکا کا مرکزی بینک یو ایس فیڈرل ریزرو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے جس سے کساد بازاری کا خدشہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں