مشہور فٹ بال کھلاڑی نے اپنے کلب سے معافی مانگ لی

 اپنے کلب کو بتائے بغیر سعودی عرب کا دورہ کرنے پر سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے معافی مانگ لی۔

 اپنے بہترین کھیل کی بدولت دنیا بھر میں لاکھوں پرستار رکھنے والے فٹبالر لیونل میسی نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی  ویڈیو  میں کہا کہ بغیر اجازت لیے سعودی عرب کا دورہ کرنے پر اپنے ساتھیوں اور کلب سے معذرت چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد ملی چھٹی میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔ میں  ایک بار پہلے بھی سعودی عرب کا دورہ شیڈول کرکے منسوخ کر چکا تھا اور اس بار دورہ منسوخ نہیں کیا۔ میں دورہ سعودی عرب پر معافی مانگتا ہوں اور منتظر ہوں کہ اب کلب کیا فیصلہ کرتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں