ہنڈا کمپنی نے ’ان کار‘ انٹرنیٹ پیکج متعارف کروانے کا اعلان کردیا

ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے صارفین کے لیے خصوصی ’اِن کار‘ انٹرنیٹ پیکیج متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘کے مطابق اس ’اِن کار فور جی وائی فائی انٹرنیٹ پیکیج‘ کی قیمت بہت کم رکھی جائے گی۔ یہ پیکیج ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر صارفین کو مہیا کیا جائے گا۔

ماہانہ پیکیج میں صارفین کو 833روپے میں 10جی بی فور جی ڈیٹا دیا جائے گا جبکہ سالانہ پیکیج کی سبسکرپشن فیس 9ہزار 999روپے ہو گی اور اس میں سال بھر کے لیے صارفین کو 120جی بی فور جی ڈیٹا ملے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال دیگر کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ہنڈا اٹلس کی گاڑیوں کی فروخت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور کمپنی کو کئی ہفتوں کے لیے اپنا پروڈکشن یونٹ بند رکھنا پڑ رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں