ناریل کا تیل : قدرتی غذا اور زبردست طبی فوائد

ناریل قدرت کی جانب سے دیا گیا ایسا خاص تحفہ ہے جسے کھایا بھی جاتا ہے پیا بھی جاتا اور اسے تیل کی صورت میں لگایا بھی جاتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ناریل کا پانی کئی دیگر غذائی اجزاء جیسے کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور فاسفورس سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں سے ہر ایک میں ہڈیوں کی صحت، خلیوں کی صحت اور بڑھاپے میں صحت مند رہنے کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

 کھوپرے کا تیل چہرے پر لگانے سے جلد کی لچک بحال ہوجاتی ہے اور جھریاں نہیں ہوتیں۔ اس کے علاوہ ناریل کے پانی میں چند قطرے لیموں ملاکر اس کا ماسک لگانے سے جلد خشک ہونے کا مسئلہ دور ہوجائے گا۔

کھوپرے کے تیل سے دن میں دو مرتبہ غرارے کرنے سے دانت صحت مند رہتے ہیں، اس تیل سے نہ صرف دانتوں میں موجود ٹاکسن ختم ہوتا ہے بلکہ یہ دانتوں کی حساسیت کم کرنے میں بھی مفید ہے۔

ناریل کے تیل کو مساج کے دوران استعمال کرنے سے بہت سکون ملتا ہے، اس کے علاوہ یہ ہڈی و جوڑوں کے درد کے شکار افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے اس کے علاوہ یہ ورزش سے پہلے اور بعد کے لیے بھی بہترین مشروب ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں