بلوچستان کے شہر خضدارمیں زلزلے کے جھٹکے

 بلوچستان کے شہر خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔ 

زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز خصدار سے 117 کلو میٹر مغرب میں20 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ خضدار میں زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں