کترینہ کیف نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
شادی کے کچھ عرصے بعد ہی بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں شروع ہو گئی تھیں تاہم اداکارہ یا وکی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تو یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔
اب ایک بار پھر کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنیں لیکن اس بار اداکارہ کی جانب سے ان افواہوں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ ای ٹائم کے مطابق کترینہ کیف نے افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنے قریبی دوستوں کو بتایا کہ ‘میں ابھی اپنی فلموں کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد ہی بچے کی منصوبہ بندی کروں گی’۔
Load/Hide Comments