آئی ایس پی آر کے بیان پر تحریک انصاف نے ردعمل دے دیا

ترجمان پاک فوج کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتے ہیں ، الزامات کے حل کےلیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایف آئی آر درج کر کے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی کوشش کی ہے، اس قانونی راستے کی حمایت کرنے والے ادارے کا یہ مثبت قدم ہوگا۔

واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ سیاستدان سے کہتے ہیں کہ وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریؒں اور جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چئیر مین پی ٹی آئی نے بغیر ثبوت کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جو کہ قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک سال سے وطیرہ رہا ہے کہ فوجی اور انٹیلیجنس افسران کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے سنسی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیز، سنسنی خیز پروپیگنڈے سے نشانہ بنایا جاتا ہے، ادارہ غلط اور بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے پرقانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں