ایشیا کپ کی میزبانی کے معاملے پر بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کو دی جا سکتی ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور  بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان اور یو اے ای ٹیم بھیجنے کو تیار نہیں، ستمبر میں یو اے ای میں موسم انتہائی گرم رہتا ہے، ورلڈکپ سے پہلے یو اے ای میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر باقی ممبرز ممالک نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے گزشتہ اجلاس میں عمان نے بھی ایشیا کپ کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے سری لنکا ایک مناسب وینیو ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں