میں نے کیٹ میڈلٹن کو نہیں بلکہ انہوں نے مجھے رلایاتھا، میگھن مارکل

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی بہو اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے اس واقعہ کا ذکر کیا ہے جب وہ اپنی جیٹھانی کیٹ میڈلٹن کے رویہ پر رو پڑی تھیں۔ 

دو برس قبل معروف امریکی اداکارہ، ٹیلی ویژن میزبان، پروڈیوسر اور مصنفہ اوپرا ونفرے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے اور کیٹ میڈلٹن کے درمیان تعلقات پر کھل کر گفتگو کی تھی، اس موقع پر انہوں نے برطانوی ٹیبلائیڈ سٹوری (غلط اور سنسنی پھیلانے والی سٹوری) سے متعلق کہا کہ’ اس میں غلط کہا گیا کہ “میگھن نے کیٹ مڈلٹن کو مئی 2018 میں اپنی شاہی شادی سے قبل رلایا تھا، درحقیقت اسکا بالکل الٹ معاملہ ہوا تھا, سنسنی پھیلانے والے برطانوی ٹیبلائیڈ مجھے اور کیٹ کو لڑوانے کے شوقین ہیں، یہ غلط تاثر تخلیق کرتے ہیں کہ ہم دونوں میں اختلافات ہیں۔”

اس انٹرویو میں شہزادہ ہیری بھی موجود تھے،  میگھن کا کہنا تھا کہ “نہ تو میں نے کیٹ مڈلٹن کو رلایا اور نہ میں کسی کو کمتر کہتی ہوں، کیونکہ وہ وقت ہماری شادی کا بہت ہی مصروف ہفتہ تھا اور کیٹ کچھ وجہ سے پریشان تھیں، تاہم کیٹ کو اپنی اس غلطی کا نہ صرف احساس ہوا بلکہ انہوں نے اس پر معذرت بھی کی اور وہ میرے لیے پھول اور معذرت پر مبنی ایک نوٹ بھی لائیں, کیٹ مدلٹن کی جگہ اگر میں ہوتی اور مجھے معلوم ہوتا کہ میں نے کسی کا دل دکھایا تو یہی کرتی۔”

انہوں نے واضح کیا کہ “ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں، میرا خیال ہے کہ یہ انکے ساتھ زیادتی ہوگی کہ میں اس واقعے کی مزید تفصیلات میں جاؤں، کیونکہ انہوں نے معذرت کی اور میں نے انہیں معاف کر دیا تھا۔”

یاد رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری جنوری 2020 میں شاہی خاندان میں اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو کر امریکا منتقل ہوگئے تھے۔اس سے قبل اس شاہی جوڑے کے ہاں مئی 2019  میں پہلے بیٹے آرچی کی ولادت ہوئی جبکہ جون 2021 میں بیٹی للیبٹ پیدا ہوئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں