15سال قبل اغواءہونے والی لڑکی بالآخر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی

 ایک گینگسٹر کے ہاتھوں 15سال قبل اغواءہونے والی لڑکی بالآخر اس کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔ یاسمین بی بی نامی اس خاتون نے بتایا ہے کہ ڈیڑھ دہائی قبل اس کا بھائی غربت سے تنگ آ کر روزگار کے لیے کراچی منتقل ہو گیا تھا، تب دادو بنگیانی نامی گینگسٹر یاسمین بی بی اور اس کی بہن کو نوکری کا جھانسہ دے کر کچے کے علاقے میں لے گیا اور وہاں ان کے ساتھ زبردستی شادی کر لی۔

دادو بنگیانی کے چنگل سے بھاگ نکلنے کے بعد یاسمین بی بی نے پولیس سے التجا کی ہے کہ وہ اس کی بہن اور اس قید میں ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو بھی مجرموں سے بازیاب کرائیں۔ دوسری طرف ڈی پی او راجن پور مہر ناصر سیال کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے کچا کراچی میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے جا رہی ہے۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں دادو بنگیانی اور گورا عمرانی گینگز کا اثرورسوخ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں