عائشہ عمر اپنے نئے فوٹو شوٹ پر تنقید کی زد میں آگئیں
پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے ایک میگزین کورکے لیے فوٹوشوٹ کروایا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائشہ عمر نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی جھلکیوں انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی وہ تنقید کی زد میں آگئیں۔فوٹوشوٹ میں عائشہ عمر نے دبئی کے برانڈکا تیار کردہ ڈریس کو زیب تن کیا ہے، یہ لباس برانڈ کے موسم سرما اور خزاں کی کلکیشن میں شامل ہے ۔
عائشہ کے اس فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف انداز تبصرے کیے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ “بچپن میں ہم چوزا لاتے تھے وہ ایسے مرجاتا تھا پیلا چوزا”۔
ایک صارف نے عائشہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ”عائشہ مسلمان ہو کر ضمیر کچھ نہیں کہتا، ضمیر کو جانتی ہو۔ ایک صارف نے لکھا کہ کپڑے ہے یا بستر ۔” ایک اور صارف نے عائشہ کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ” ایسا لباس تو مجھے بھی چاہیے۔”