عمران خان کے لیے الگ قانون اور دیگر جماعتوں کے لیے الگ کیوں ؟ شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  عمران خان کے لیے الگ قانون اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے الگ کیوں ؟

اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں پر حملے کرنے والے عمران خان پر مہربانیاں کی جا رہی ہیں، ثابت ہو گیا کہ عمران خان کل بھی لاڈلہ تھا آج بھی لاڈلہ ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کہ کسی کو دیوار سے لگایا گیا، کسی کو مراعات دی جا رہی ہیں، مجھے عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، آج تک کوئی وارنٹ آف اریسٹ دکھا دے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں