عمران خان کی گرفتاری سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے، سپریم کورٹ
عمران خان گرفتاری کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے، گرفتاری کا عمل عدلیہ کی عزت کے بھی خلاف تھا ، عمران خان کو خود کو عدلیہ کے سامنے سرنڈر کرچکے تھے ، وارنٹ کی تکمیل کے دوران عدلیہ کے احترام کا خیال رکھا جائے، عمران خان کو 11 بجے ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے ، رجسٹرار سپریم کورٹ عمران خان کی پیشی کو یقینی بنائیں ۔
تحریری فیصلے میں پولیس سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ، ہائیکورٹ میں پیشی تک عمران خان پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گے ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ القادر ٹرسٹ کیس کی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
Load/Hide Comments