لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی سربراہی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری
آج صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا۔سیکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن جاری ہے جو ایک عمارت کے احاطے میں گھسے ہوئے ہیں۔
سیکورٹی فورسز کے ذریعے اب تک 2 دہشت گردوں کو مارا جا چکا ہے جو دہشت گردوں پر دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔کلیئرنس آپریشن کے دوران دو فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ تین زخمی ہیں۔کمانڈر 12 کور لیفٹننٹ جنرل آصف غفور بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں جہاں دہشت گردوں کو گھیر لیا گیا ہے۔
بلوچستان ۔ کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹننٹ جنرل آصف غفور دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے
Load/Hide Comments