کیا واقعی یہ احتجاج کرنے والے لوگ ہیں؟ جو فتنہ پھیلا رہے ہیں، حنا خواجہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر میزبان و اداکارہ حنا خواجہ بیات نے ملک میں حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اشتعال انگیزوں کو ملک کا دشمن قرار دے دیا۔

  اداکارہ حنا خواجہ بیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں سے عاجزانہ گزارش کی ہے۔  ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، لیکن اپنے املاک کو نقصان پہنچانا، پبلک پراپرٹی کو توڑ پھوڑ کرنا اس میں صرف ہمارا ہی نقصان ہے۔

انہوں نے شر پسند عناصر کے حوالے سے سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ” کیا یہ واقعی احتجاج کرنے والے لوگ ہیں جن کا غم و غصہ ہے، یا یہ وہ لوگ ہیں جو ان میں شامل ہو کرفتنہ پھیلانا چاہ رہے ہیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت جہاں پاکستان کھڑا ہے وہاں پر بہت خطرناک صورتحال بنتی جارہی ہے ، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔”

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں