پی ڈی ایم کے دھرنے  کیلئے کراچی سے قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ

 حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے دھرنے  کیلئے کراچی سے قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا۔

کراچی سے پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کے قافلے کی قیادت راشد محمود سومرو کر رہے ہیں جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ قافلے کا پہلا پڑاؤ حیدرآباد میں ہو گا جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا کل صبح اسلام آباد پہنچے گا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کا آئین ، معیشت اور جمہوریت کو عمران خان کیلئے داؤ پر لگا دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں