وہ قصبہ جہاں ہرکوئی شام کو گھر سے باہر نکلتے ڈرتا ہے 

برطانیہ کے ایک قصبے میں بدتمیز اور جھگڑالو نوجوانوں کی بہتات نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ ویلز کے اس قصبے کا نام ’پونٹی پریڈ‘ ہے جہاں کے شہری شام کے بعد گھروں سے نکلتے ہوئے خوف کھاتے ہیں۔ حتیٰ کہ کاروباری لوگوں کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ وہ شام سے پہلے اپنی دکانیں وغیرہ بند کرکے گھر چلے جائیں۔

مقامی لوگوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ بدقماشوں کے سماج دشمن روئیے سے تنگ آ چکے ہیں، جو ہر کسی پر دھونس جماتے اور ہر کسی کے ساتھ جھگڑا کرتے ہیں اور بسااوقات بات تشدد تک پہنچ جاتی ہے۔قصبے کی اس صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران لوگوں کے ساتھ جھگڑا اور مارپیٹ کرنے کے الزام میں 40سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

قصبے کی مارکیٹ میں ایک کیک شاپ کی مالک ٹریزا کونر نے بتایا ہے کہ ”قصبے کے لوگوں میں شراب نوشی کی شرح بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ بدقماش اکثر شراب کے نشے میں دھت ہوتے ہیں، جب وہ لوگوں کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کرتے ہیں۔ شام کے بعد شراب کے نشے میں بدمست لوگوں کی قصبے کی سڑکوں پر بہتات ہو جاتی ہے، چنانچہ ان اوقات میں دیگر شہری گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ میں اور دیگر دکاندار بھی شام سے پہلے کاروبار بند کرکے گھر جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔“

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں