پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور دیگر اتحادی جماعتوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر دیا جانے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ واپس گھروں کو چلے جائیں۔
اس سے قبل دھرنے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھے شخص کی ساس کہتی ہے کہ یہ کمبخت تو مارشل لاء بھی نہیں لگاتے. انہوں نے” شیم” کے نعرے بھی لگوائے. مریم نواز نے کہا” وہ کمبخت تو مارشل لاء نہیں لگاتے، آپ کے کمبختوں نے جوڈیشل مارشل لاء لگادیا ہے.”
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر شدید تنقید کی گئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ججز عمران خان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں، اگر انہیں سیاست کا اتنا ہی شوق ہے تو استعفے دے کر میدان میں آجائیں۔