برطانیہ کے ایک ہوٹل میں سوئی ہوئی خاتون پر جنسی حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

برطانیہ کے ایک ہوٹل میں سوئی ہوئی خاتون پر جنسی حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جیمی رشٹن نامی 45سالہ ملزم پیشے کے اعتبار سے ویٹرنری ڈاکٹر ہے اور شادی شدہ ہے، جس نے برطانوی شہر ایگھم میں واقع ’ٹیمز ہوٹل اینڈ سپا‘میں ایک خاتون پر جنسی حملہ کیا۔

متاثرہ خاتون نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی اور نشے میں دھت تھی۔ اس کی حالت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم اسے اپنے ساتھ اپنے ہوٹل روم میں لے گیا اور ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ اگلی صبح بیدار ہونے پر خاتون ملزم کے خلاف پولیس کے پاس چلی گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ووڈ گرین کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں