عمرہ کیلئے جانیوالے 6 پاکستانی زائرین ہوٹل میں آگ لگنے سے شہید

پاکستان سے عمرہ کے لیے جانے والے 6 زائرین ہوٹل میں آگ لگنے سے شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کو افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث خواتین سمیت 6 زائرین شہید ہو گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں شہید ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے، شہید ہونے والوں میں ریاض گجر، اسکی اہلیہ، نانا، سسر جبکہ حاجی اشرف اس کی اہلیہ اور ساس شامل ہیں۔مکہ مکرمہ کے نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں