انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا

 بھارت کے سپر سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ کے پلے آف کوالیفکیشن راؤنڈ میں ناقابل شکست چھٹی سنچری سکور کی ہے جس پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ 

انوشکا شرما اس اہم موقع پر گراؤنڈ پر موجود نہیں تھیں اسی لئے انہوں نے ویرات کو پیغام دینے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر کوہلی کی اننگز کی مختلف تصاویر سجائیں اور ساتھ ایک مختصر سا دلچسپ کیپشن دیا۔

انوشکا شرما نے لکھا ’وہ (ویرات کوہلی) ایک (ڈائنامائیٹ کی ایموجی) ہے، کیا ہی بہترین اننگ تھی (دل والا ایموجی اور 100 والا ایموجی)‘۔

اداکارہ کی طرف سے اپنے شوہر کیلئے دلچسپ پیغام کو مداح بہت پسند کررہے ہیں اور اس پر منفرد کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 63 بالوں چار چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری بنائی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں