امارات نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑا اعلان کردیا

) متحدہ عرب امارات نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کردیا۔

امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے اماراتی کاؤنسل جنرل بخیت عتیق الریمتی کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اہم ملاقات کی جس  میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط تر کرنے اور یو اے ای کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ یو اے ای سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر میں سندھ حکومت کی مدد کرے گا۔

متاثرین کی بحالی کیلئے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے منصوبے کو بہت جلد حتمی شکل دیے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کہا کہ یو اے ای کے صنعت کار پاکستان بالخصوص سندھ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ اماراتی حکومت اور یو اے ای ہلال احمر شب و روز سندھ سمیت پاکستان بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف عمل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں