کراچی کے سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق
ہاکس بے پر نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی کی بحری خدمات کی ٹیم کے مطابق ریسکیو آپریشن کرکے نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے۔ ایدھی ٹیم کے مطابق سہنرا پوائنٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان کو ڈوبنے سے بچایا گیا ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔
ایدھی ٹیم کے مطابق بے ہوش ہونے والے نوجوان کو سول ہسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ پپو ولد گانگو ہوئی ہے جبکہ بے ہوش ہونے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
Load/Hide Comments