وزیر اعظم شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ 

ملاقات کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کے گھر  پر ہونیوالےپولیس حملے پر اظہار افسوس کیا گیا جبکہ9 مئی کو ہونیوالے پر تشدد مظاہروں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ پر تشدد واقعات میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، چوہدری شافع اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے ۔ 

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے اینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ چوہدی پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ظہور پیلس پر چھاپہ مارا تھا ، اس دوران پولیس اہلکاروں نے چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ میں بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں