مغربی ممالک کا خطرناک جنگی ہتھیار یوکرین کے حوالے کرنے کا فیصلہ

 مغربی  ممالک نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مغربی ممالک اور امریکہ نے یہ فیصلہ یوکرین کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے کیا ہے، ایف 16 طیاروں کے حصول کے بعد یوکرینی فورسز مقبوضہ علاقوں میں بہتر انداز میں کارروائیاں کر سکیں گی۔ اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایف 16 طیاروں کو غیرملکی سرزمین پر استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد کیا گیا ہے ، یوکرین کے صدر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ ان طیاروں کو روس کی سرزمین پر استعمال نہیں کریں گے، ان طیاروں کا استعمال صرف ان یوکرینی علاقوں میں ہوگا جہاں روسی فوج قابض ہے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں