نجم سیٹھی کو ہر جگہ انٹرویو دینے کی کوئی ضرورت نہیں ، شاہد آفریدی

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی کرسی پر کسی مضبوط اعصاب کے حامل شخص کا ہونا ضروری ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر برس پڑے۔ انہوں نے نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بڑی عمر کا بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ اس کرسی پر اسے ہونا چاہیے جس کے اعصاب مضبوط ہوں۔

نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ پی سی بی کا سربراہ ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ نجم سیٹھی کو ایشیا کپ سے متعلق اپنا موقف مسلسل تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ کبھی وہ کچھ کہتے ہیں تو کبھی کچھ۔ سابق آل راونڈر نے کہا کہ کبھی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ایشیا کپ کو یہاں ہونا چاہیے، اب کہہ رہے ہیں کہ ایشیا کپ کو انگلینڈ میں ہونا چاہیے، مجھے سمجھ نہیں آتی۔ انہیں ہر جگہ انٹرویو دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی کو چاہیے کہ اپنے پلیئرز سے کہیں کہ ورلڈکپ جیت کر لائیں، انہیں کہیں کہ پوری قوم تمھارے ساتھ ہے۔ بھارت جائیں اور ورلڈکپ جیتیں، اس طرح انہیں تھپڑ لگا کر واپس آئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں