ہاتھ پکڑ کر چلنے والے باپ بیٹے پر آسمانی بجلی گر گئی

 امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک بس سٹاپ سے چہل قدمی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک 34 سالہ شخص ہلاک اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ میتھیو بوگس اپنے دو بیٹوں، گریسن اور ایلیا کے ساتھ اپنے ڈرائیو وے پر چل رہے تھے، جب آسمان سے بجلی  گری۔

خاندان کے افراد کی طرف سے گو فنڈ می پر چلائی گئی مہم کے مطابق جب آسمانی بجلی گری اس وقت میتھیو بوگس اپنے چھ سالہ گریسن کا ہاتھ پکڑ کر چل رہے تھے۔

واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو باپ اور بیٹا بے سدھ تھے، میتھیو کی موقع پر ہی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ چھ سالہ گریسن کو بچوں کے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں